جہاں بلے بازی کا شعبہ پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا ذمہ دار ہے، وہیں باؤلنگ یونٹ بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ہے، جس کی وجہ سے غیر ملکی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مورنے مورکل نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ ٹیم مینجمنٹ میں مزید تبدیلیاں آئیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مورنے مورکل کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور انتظامیہ کے دیگر ارکان کو بھی فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید برآں بتایا گیا ہے کہ مورنے مورکل کے استعفیٰ کے بعد کرکٹ بورڈ نے عمر گل کو آئندہ دورہ آسٹریلیا کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔