انگلینڈ کے خلاف نیٹ رن ریٹ کیلئے یہ والا اہم پلان بنالیا، بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا پہلا دورہ بھارت ہے، ہم کنڈیشنز سے ناواقف تھے۔ اور اس میں بھی کوئی شک نہی کہ ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔

کپتان بابر اعظم نے نیٹ رن ریٹ کے حوالے سے ہماری حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر فخر 20 یا 30 اوورز کھیلیں تو ہم مطلوبہ رن ریٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اور سیمی فائنل میں اپنی رسائی ممکن بناسکتے ہین

پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے زور دے کر کہا کہ کسی مخصوص علاقے پر توجہ مرکوز کرنا مناسب نہیں۔ ہم ایک ٹیم کے طور پر اچھا نہیں کھیلے لیکن کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے۔ ہم ورلڈ کپ کا اختتام مثبت انداز میں کرنے کی کوشش کریں گے اور ہمیں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف فتوحات درکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے