انضمام الحق کے استعفیٰ کے بعد کس سابق کھلاڑی کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے ؟

انضمام الحق کے مستعفی ہونے کے بعد سابق ٹیسٹ اسپنر توصیف احمد کو قومی ٹیم کا عارضی چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔ انضمام الحق مفادات کے ٹکراو¿ کے الزمات پر مستعفی ہو گئے تھے ، جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس معاملے کو دیکھنے کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی اس وقت انضمام الحق کے برطانیہ میں قائم پلیئر ایجنسی سے مبینہ تعلقات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

توقع ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے رکن توصیف احمد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دسمبر اور جنوری میں شیڈول تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے عارضی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے 6 نومبر تک اپنی رپورٹ پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو پیش کرنی تھی، لیکن وہ ڈیڈ لائن سے باہر ہو گئی، اور اس کے جمع کرانے کے لیے کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ان حالات کے پیش نظر پی سی بی توصیف احمد کو پاکستان کے دورہ آسٹریلیا تک عارضی چیف سلیکٹر مقرر کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ اس حقیقت سے بھی متاثر ہے کہ نگران وزیراعظم نے 3 ماہ کی توسیع کے دوران کسی بھی تقرری کی اجازت نہیں دی، ذکاء اشرف کو پی سی بی کے روزمرہ کے معاملات کو سنبھالنے تک محدود کردیا ہے۔ اس لیے مستقل چیف سلیکٹر کی تقرری کا امکان فی الحال کم نظر آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے