تفصیلات کے مطابق، پاکستان کا آئندہ میچ 27 اکتوبر بروز جمعہ جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ہے، اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی لائن اپ میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ فخر زمان ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں جب کہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سلمان آغا بھی اس میچ کے لیے دوبارہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی
1 فخر زمان
2 عبداللہ شفیق
3 بابر اعظم
4 محمد رضوان
5 سعود شکیل
6 سلمان علی آغا
7 افتخار احمد
8 شاداب خان
9 حسن علی
10 شاہین آفریدی
11 وسیم جونیئر
ذرائع کے مطابق کیونکہ اسامہ میر کی بولنگ کچھ خاص پرفارم نہیں کر رہی اس لیے انکی جگہ سلمان آغا کو کھلایا جائے گا، پھر آغا، افتخار اور سعود مل کر 1 باولر کے اوور پورے کریں گے، یاد رہے کہ افتخار احمد کی بولنگ اس ورلڈکپ میں باقی سپنرز سے بہتر رہی ہے