کیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اب بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانس باقی ہیں؟

دوروزقبل پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے ایونٹ میں ہلچل مچ گئی۔ تاہم مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستان کے پاس اب بھی سیمی فائنل تک رسائی کا موقع ہے تاہم کھیل چیلنجنگ بن گیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان پانچ میں سے تین میچ ہارنے کے بعد پانچویں نمبر پر ہے۔ بھارت پانچوں میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے چار میچ جیتے اور ایک ہار کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جنوبی افریقہ تین جیت اور ایک ہار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا دو فتوحات اور دو شکستوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ افغانستان دسویں سے چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ بنگلہ دیش چار میں سے تین میچ ہار کر ساتویں نمبر پر ہے، اس کے بعد ہالینڈ آٹھویں اور سری لنکا نویں نمبر پر ہے۔ انگلینڈ اس وقت ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن پر ہے، دسویں نمبر پر ہے۔

اگرچہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں لیکن اسے باقی چار میچوں میں دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔ ان کے آئندہ میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ، 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش، 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے