شاداب اور شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف باولنگ کیوں نہیں کروائی ؟ معلوم ہوگیا

آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں نائب کپتان شاداب خان اور شاہین شاہ کی نان بولنگ کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل "جیونیوز” نے خبر دی ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے جان بوجھ کر انہیں ورلڈ کپ وارم اپ میچ کے لیے اپنی حکمت عملی کے تحت باؤلنگ نہ کرنے دینے کا انتخاب کیا۔ انتظامیہ نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے دوسرے باؤلرز کو اضافی میچ پریکٹس فراہم کرنا تھا۔

ٹیم ذرائع کے مطابق اسکواڈ کے تمام 15 ارکان دو وارم اپ میچوں میں انفرادی ٹیسٹنگ سے گزریں گے جس کا مقصد ٹورنامنٹ کے میچوں سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 346 رنز کا ہدف 44ویں اوور میں آرام سے حاصل کر لیا۔ مارک چیپ مین نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 جب کہ محمد وسیم جونیئر، سلمان آغا اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے