لاہور (دی پاکستان ٹوڈے) فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کی فٹنس سے متعلق میڈیکل پینل نے فیصلہ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹس کے مطابق قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی باؤلنگ پریکٹس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ میڈیکل پینل نے رؤف کی باؤلنگ کارکردگی کا بغور جائزہ لیا۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حارث رؤف کو سلیکشن کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے جس سے ان کو آئندہ ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ رؤف کو ایشیا کپ کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جہاں انہیں ہندوستان کے خلاف کھیلتے ہوئے پسلیوں میں درد کا سامنا کرنا پڑا۔