میکڈونلڈز کی ڈرائیو تھرو کی قطار میں آدھے گھنٹے سے اپنی باری کے انتظار میں تھا۔ جب میری باری آئی تو آرڈر دینے میں مجھے کچھ زیادہ وقت لگ گیا۔ پچھلی کار والی خاتون نے غصے میں بارن بجانا شروع کردیا۔۔۔۔۔ جس کا مطلب تھا کہ میں جلدی کروں۔ غصہ تو مجھے بہت آیا مگر میں نے جواب دینے کا منفرد طریقہ ڈھونڈا۔۔۔
آرڈر دینے کے بعد میں اگلی کھڑکی پر پیمنٹ کیلئے پہنچا۔۔۔۔ تو میں نے کہا کہ پچھلی کار والی خاتون کا بل بھی میں ہی دوں گا۔۔۔۔ کاونٹر گرل نے کیش لے کر دونوں رسیدیں مجھے تھما دیں۔ جب وہ خاتون پیمنٹ کرنے آئی تو کاونٹر گرل نے بتایا کہ آپکی پیمنٹ اگلی کار والے صاحب نے کردی ہے۔ میں اپنے ریر ویو مرر میں دیکھ رہا تھا۔ خاتون میری طرف شکرگزار آنکھوں سے دیکھتے ہوئے مسکرائی۔
میں نے بھی مسکرا کر ہاتھ بلا دیا شرمندگی خاتون کے چہرے پر صاف نظر آرہی تھی۔۔۔ مگر میرا مقصد انہیں شرمندہ کرنا نہیں تھا۔۔۔ اگلے کاونٹر پر۔۔۔۔ جہاں مجھے آرڈر وصول کرنا تھا۔۔۔۔۔ میں نے دونوں رسیدیں دے کر اس خاتون کا آرڈر بھی وصول کرلیا اور چلا گیا۔۔۔ اب خاتون کو دوبارہ آرڈر کرنے کیلئے پھر سے قطار میں لگنا تھا اور تب جاکر اسے اپنا آرڈر وصول ہوتا۔۔۔ میں نے کہا نا کہ میرا مقصد انہیں شرمندہ کرنا نہیں تھا۔۔۔ بلکہ تھوڑا اس کو سبق سکھانا تھا۔۔
آپ سے ایک سوال اگر آپ میرے جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟ اور آپ کے خیال میں کیا میں نے ٹھیک کیا۔ کمنٹ میں اپنے رائے ضرور دیں شکریہ