نیا گھر اور سامنے والے ہمسائے

ایک عورت اپنی سہیلی کو ملنے گئی۔ جنہوں نے نیا نیا گھر شفٹ کیا تھا۔ دوران ملاقات پوچھا کیسا لگا نیا گھر۔ میزبان خاتون بولی۔۔ ویسے تو بہت اچھا ہے۔۔۔ مگر میں سامنے والے ہمسایوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔۔۔۔ مہمان خاتون نے پوچھا: وہ کیوں اس پہ میزبان بولیں۔۔۔۔ بس اس مکان میں دو نئے نویلے میاں بیوی

رہتے ہیں۔۔ جب دیکھو ان کے "چونچلے” جاری رہتے ہیں۔۔ میاں نے اپنی بیوی کو ہاتھ کاچھالا بنا کر رکھا ہوا۔ بر وقت ناز برداریاں, لاڈ پیار, بنسی مزاق۔۔۔ مهمان بولی یار اس طرح میاں بیوی کو سب کے سامنے تو نہیں کرنا چاہیے۔ اتنا کہہ کر مہمان خاتون نے کھڑکی کھول کے پڑوسیوں کے گھر جھانکنا چاہا۔۔۔۔

تو میزبان خاتون بولی کھڑکی سے نہیں نظر آۓ گا۔۔۔

یہ ٹیبل دیوار کے ساتھ لگاؤ , اس پہ سٹول رکھ کے روشندان سے دیکھو, روشندان سے۔😄😄😄۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے