یہ کھلاڑی شکست کا باعث بنا، بابراعظم نے حیران کن وجہ بتادی

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کے میچ میں بلاشبہ سری لنکا کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا ، ہماری آج باولنگ اور فیلڈنگ بہت ناقص رہی ۔ بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مڈل اوورز میں ہمارے گیند باز اچھی گیند بازی نہیں کرسکے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آغاز اچھا اور اختتام اچھا کیا مگر درمیابی اوورز میں ٹیم کی پرفارمنس ناقص رہی جس کا مجھے اعتراف کرنا پڑے گا ۔ واضح رہے کہ کل بروز جمعرات ایشیا کپ کے ایک اہم سنسنی خیز میچ کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے آخری اوور کے آخری گیند پر شکست دے دی تھی ۔ یہ میچ بارش سے بھی متاثر ہوا تھا جس کے بعد سری لنکا نے 252 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا ، ایشیا کپ کا فائنل میچ اتوار کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے