ایشیا کپ کے چوتھے مرحلے میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی 228 رنز کی عبرتناک شکست پر سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سنیل گواسکر کا کہنا تھا
کہ جس طرح پاکستانی ٹیم نے بھارتی باولرز کے سامنے بیٹنگ کی ہے ۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ اس ٹیم میں کتنے کھلاڑی بیٹنگ کرسکتے ہیں ۔ بابراعظم کے علاوہ صرف مجھے صائم ایوب واحد کھلاڑی نظر آتا ہے جو اس ٹیم کیلئے بہترین بلے باز ثابت ہوسکتا ہے ۔ مگر ابھی وہ جونئیر ہیں اور ان کے تھوڑا میچور ہونے اور قومی ٹیم کیلئے فرفامنس دینے میں وقت درکار ہے ۔ مگر موجود پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ میں کوئی جان نظر نہین آتی ۔
اگر بابراعظم رنز بنائین تو ٹیم جیتے گی ورنہ کوئی میچ وننگ کھلاڑی مجھے نظر نہیں آرہا ۔