
بابراعظم کو تیسری بار ‘آئی سی سی مینز پلیئر آف دی مونتھ’ کا ایوارڈ ملا، جو کہ اگست 2023 کے لئے تھا۔ آئی سی سی مینز او ڈی آئی پلیئر رینکنگ میں سرگرمیاں جاری رکھنے والے بابر نے اپنے ماہرانہ فارم کی بنا پر یہ ایوارڈ حاصل کیا۔
بابر نے اپنے ٹیم میٹ شاداب خان اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران کو شکست دی اور اہم ایوارڈ جیتا۔ اس موقع پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ "مجھے اگست 2023 کا ای سی سی پلیئر آف دی مونتھ نامزد کرنے پر خوشی ہو رہی ہے،” “گزشتہ مہینہ ہمارے لئے بے حد کامیاب رہا، جب ہم نے اعلی درجہ کی پرفارمنس دی۔
ایشیا کپ کے پاکستان آنے کے بعد، ملتان اور لاہور کے شاقین کرکٹ کے سامنے کھیلنے کا موقع ملنے پر مجھے خوشی ہوئی۔ اس موقعے کا دوگنا فائدہ ہوا کہ میں نے ون ڈے کی دوسری بڑی سکور اپنے پاکستانی شائقین کے سامنے بنائی ۔