
پیر کو پاکستان اور انڈیا کے مابین ، ریزور ڈے پر ایشیا کپ کا میچ کھیلا گیا ، جو انڈیا نے 228 کے ایک بڑے مارجن سے جیت لیا ۔ پاکستان کی اتنی عبرتناک شکست کے بعد فائنل میں پہنچنے کیلئے اگر مگر پر بات چلی گئی ہے ۔
آج انڈیا اور سیری لنکا کے مابین میچ جاری ہے ۔ جس میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور اب تک کے اسکور کے مطابق انڈیا کے 91 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں ۔ اگر انڈیا سری لنکا سے یہ میچ جیتتا ہے تو پھر پاکستان سری لنکا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ سکتا ہے ۔
لیکن اگر آج سری لنکا نے بھارتیوں کو شکست دے ڈالی تو پاکستانی ٹیم کو ناصرف سری لنکا کو ہرانا پڑے گا ، بلکہ بڑے مارجن سے جیت یقنی بنانا ہوگی ۔ لیکن اگر پاکستان سری لنکا سے جیت گیا اور بڑے مارجن سے ناجیت سکا اور سری لنکا انڈیا سے جیتا ہوا ہو تو پھر یہ دیکھنا ہوگا کہ بھارت بنگلہ دیش سے ہار جائے ، یا انکا میچ بارش کی نظر ہوجائے ۔ تبھی پاکستان کے چانس بن سکتے ہیں ۔