عورت کیا چاہتی ہے ؟

ایک عالم کو پھانسی ہونے والی تھی۔ راجا نے کہا: تمہاری جان بخش دوں گا، اگر میرے ایک سوال کا صحیح جواب بتا دو گے۔ سوال تھا کہ عورت آخر چاہتی کیا ہے؟

عالم نے کہا: مہلت ملے تو پتا کرکے بتا سکتا ہوں راجا نے ایک سال کی مہلت دے دی عالم بہت گھوما بہت لوگوں سے ملا

پر کہیں سے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا۔ آخر میں کسی نے کہا دور جنگل میں ایک چڑیل رہتی ہے۔ وہ ضرور بتا دے گی تمھیں اس سوال کا جواب۔

اگر تم مجھ سے شادی کر لو۔اُس نے سوچا صحیح جواب نہ معلوم ہوا تو جان راجا کے ہاتھوں جانی ہی ہے۔

اسی لیے شادی کی رضامندی دے دی۔ شادی ہو جانے کے بعد چڑیل نے کہا چونکہ تم نے میری بات مان لی ہے تو میں نے تمہیں خوش کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے۔ 12 گھنٹے میں چڑیل اور 12 گھنٹے خوبصورت پری بن کے رہوں گی۔

اب تم یہ بتاؤ کہ دن میں چڑیل رہوں یا رات کو؟ اُس نے سوچا اگر یہ دن میں چڑیل ہوئی تو دن نہیں گزرے گا اور رات میں ہوئی تو رات نہیں گزرے گی۔

آخر میں اس عالم نے کہا : جب تمہارا دل کرے پری بن جانا، جب دل کرے چڑیل بن جانا۔

یہ بات سن کر چڑیل نے خوش ہوکر کہا چونکہ تم نے مجھے اپنی مرضی

کی چھوٹ دے دی ہے، تو میں بمیشہ بی پری بن کے رہا کروں گی۔

آخر اسے اس سوال کا جواب مل گیا۔ عورت ہمیشہ اپنی مرضی کا کام کرنا چاہتی ہے۔ اگر عورت کو اسکی مرضی کرنے دو گے تو وہ پری بن کر رہے گی۔ اگر نہیں کرنے دو گے تو چڑیل بن کر رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے