گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی۔ نسیم شاہ نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، فضل فاروقی کے آخری اوور میں درکار 11 رنز کی گیند پہلے سکور کرکے اپنی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن سبقت دلادی۔ پچھلے سال بھی نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف فضل حق فاروقی کے آخری اوور میں 11 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا تھا۔
نسیم شاہ نے میچ کی جیت کو بالکل اُسی طریقے سے منایا ،جیسے انہوں نے گزشتہ برس ایشیاء کپ کے میچ میں جیت کے بعد اپنایا تھا۔ اپنی اس عمدہ اننگز اننگز کھیلنے کے بعد، نسیم شاہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور ہر کرکٹ کا چاہنے والا انکی پرفارمنس کو سراہا رہا ہے ۔
نامور بھارتی سپورٹس صحافی، وکرانت گپتا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ "کسی بھی چیز سے زیادہ، ایک کپپکی طاری کرنے والا میچ، اور نسیم شاہ نے ایک بار پھر کر دکھایا۔”
A thriller more than anything else. And somehow Naseem Shah does it again #PAKvAFG
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) August 24, 2023
میچ ختم ہونے کے بعد نسیم شاہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ کاش آج میری والدہ زندہ ہوتیں اور یہ دیکھ پاتی۔
Naseem Shah.. After all thise celebrations… #AFGvPAK pic.twitter.com/Y1B6RLoK6p
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) August 25, 2023
نسیم شاہ نے ایک انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی آنجہانی والدہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا جو 2019 میں اپنے بین الاقوامی کرکٹ ڈیبیو سے چند روز قبل انتقال کر گئیں۔

نسیم شاہ نے بھی ٹویٹر جیسی سوشل میڈیا سائٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا، "شاداب خان، یہ تمہارے لئے ہے، یہ میری ٹیم اور پاکستان کرکٹ فینز کے لئے ہے”، اس کے ساتھ ایک تصویر شامل کی گئی جس میں وہ اپنی جیت کی خوشی منا رہے تھے۔ ہاں، بہت اچھا کھیلتے ہو، امام الحق بھائی۔
That was for u @76Shadabkhan. That was for my team. That was for all the fans of Pakistan cricket. Well played @ImamUlHaq12 bhai. #PakistanZindabad pic.twitter.com/Ztlo62BznO
— Naseem Shah (@iNaseemShah) August 24, 2023