منہ میں بنے چھالوں کیلئے لاجواب نسخہ

مجھے بچپن میں بہت سخت بخار ہوا تو اس کے بعد ہر وقت میرے منہ میں چھالے رہتے تھے بھی میں ہومیو اور بھی ایلو پیتھک علاج کروائی ، مگر دو ماہ بعد پھر ویسے ہی ہو جاتا، غرارے کرنے سے منہ ہر وقت نیلا رہتا، ایک مرتبہ کسی کے بتانے پر میں نے چنبیلی جس کے پہیلے پھول ہوتے ہیں اس کے پتے چبائے اللہ تعالیٰ کے کرم سے آج تک میرے منہ میں چھالے نہیں ہوئے پتے چبانے سے فوراً آرام آ گیا۔ الحمد للہ آج تک دوبارہ کبھی منہ میں چھالے نہیں بنے۔

بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا تیزابی کیفیت ایسیڈیٹی کو معمول پر لاتا ہے جو کہ منہ کے چھالوں کا باعث بنتے ہیں جبکہ یہ بیکٹریا کو ختم کرکے ان چھالوں کے فوری علاج میں مدد دیتا ہے۔ میٹھے سوڈے کو استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو آدھے کپ گرم پانی میں ملائیں اور اس سے کلیاں کرلیں۔
ٹی بیگز
چائے میں ایک ایسا جز پایا جاتا ہے جو چھالوں یا زخموں کی تکلیف بڑھانے والے ہارمون کو معمول پر لاتی ہے جبکہ اس میں ایسے اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو تکلیف میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ چھالوں کے علاج کے لیے استعمال شدہ ٹی بیگ کو پانچ منٹ تک چھالوں پر لگائے رکھیں، اس عمل سے درد میں کمی محسوس ہوگی اور چھالے جلد ٹھیک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے