سعود شکیل نے سرڈان بریڈمین کا 93 سالہ پُرانا ریکارڈ توڑ دیا

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھی نصف سینچری اسکور کرے والے پاکستانی ٹیم کے مڈل آڈر بلے باز سعود شکیل نے سر ڈان بریڈ مین کا 93 سالہ پُرانا کرکٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ کولمبوٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں ففٹی بنانے کے بعد سعود شکیل نے اپنے 7 ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں

سعود شکیل نے اب تک اپنے ٹیسٹ کیرئیر ے دوران 88 کی اوسط سے 880 رنز بنا چکے ہیں۔ جن میں ان کی 6 ففٹی پلس اسکور اور 2 سینچریاں شامل ہیں ۔ اس سے پہلے سر ڈان بریڈمین نے سن 1928 سے 1930 کے دوران اپنے زندگی کے پہلے 7 ٹیسٹ میچز میں 7 ففٹی پلس رنز بنائے تھے ۔

ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، بھارت کے ونود کامبلے اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے اپنے پہلے 7 ٹیسٹ میچوں میں 5 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور بھارت کے چیتشور پجارا کے پاس 4،4 نصف سینچریاں بنا کر چوتھے نمبر پر برجمان ہیں۔ پانچیوں نمبر پر قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر، گریم اسمتھ، راہول ڈریوڈ، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی ہیں، جن کی 3-3 نصف سنچریاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے