بھارت کے اسپورٹس ویب نیوز کے مطابق بی سی سی آئی ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل سے کھیلنے پر انکار کردیا ہے ، بی سی سی آئی نے ابھی بھی یہ بات کہی ہے کہ ایشیا کپ کو کسی نیوٹرل مقام پر ہی شفٹ کرنا ہوگا ۔
رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھارتی بورڈ یہ بھی چاہتا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے بہترین وینیو سری لنکا ہوسکتا ہے ، اور فی الوقت بھارتی بورڈ نے نجم سیٹھی کے بنائے گئے ہائبرڈ ماڈل کو ماننے سے انکار کردیا ہے ۔
یہاں یہ بات بتاتیں چلیں کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں شرکت کرنے کیلئے بھارتی بورڈ کی جانب سے پی سی ب ی کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی گئی ہے ۔
اور یہ بھی کہا گیا تھ کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلنے پر اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے ۔
اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پی سی بی کی تجویز کو بھی مان لیا ہے ، اور ہائبرڈ ماڈل کے مطابق پہلے 4 میچز پاکستان میں کھیلیں جائیں گے ، اور باقی کے میچز کسی نیوٹرل مقام پر منعقد ہوں گے