محمد عامر کی شاہین آفریدی پر تنقید

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی روٹیشن پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے دوسری جاب شاہین شاہ آفریدی پر بلاواسطہ تنقید کی ہے

سابق باولر محمد عامر نے ٹیم میں روٹیشن پالیسی کو اپنانے کی اہمیت کو زور دیتے ہوئے کہا کہ بار بار انجری کا شکار ہونے والی کھلاڑیوں کو بلاوجہ ٹیم میں چانس دینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ اور پی سی بی نے روٹیشن پالیسی اس وقت اختیار کی جب انھوں نے دیکھا کہ کھلاڑی بار بار انجرڈ ہورہے ہیں ، جس وجہ سے ورلڈ کپ فائنل میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کرکٹ میں روٹیشن پالیسی جیسی ترکیب نہیں آزمائی جاتی تھی ، لیکن پی سی بی کی جانب سے اب یہ بہترین انتظام کیا گیا ہے ، اور ورلڈ کپ 2022 میں آسٹریلیا مین کبھی انجری کا شکار کھلاڑیوں کو نمائندگی دی گئی تھی جس کا نقصان ورلڈ کپ ہارنے کی صورت میں پیش آیا تھا ۔
یار رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے جگہ تو بنالی تھی مگر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے تھے ، جس کی وجہ سے میچ کے دوران ان کو میدان چھوڑ کر جانا پڑا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے