ثقلین مشتاق کا اپنے داماد شاداب کو اہم مشورہ

پاکستان کے سابق آف بریک اسپن باولر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد آل راونڈر شاداب خان کو انکی آگے کی زندگی کے حوالے سے بہت اہم مشورہ دیا ہے ۔ ثقلین مشتاق دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کے والد ہیں ۔ اور کچھ عرصہ قبل ان کی ایک بڑی بیٹی کی شادی کرکٹر شاداب خان سے ہوئی تھی ۔ ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان ثقلین مشتاق نے شرکت کی جہاں انھوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اپنی بات چیت کی ۔

ساتھ میں ہی انھوں نے شو کے دوران اپنے داماد شاداب خآن کو بھی مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ مجھے معلوم ہے تم بہت محنتی لڑکے ہو ۔ مگر ابھی مزید محنت کرتے رہنا ، مگر یہ بھی یاد رکھنا کہ محنت کی دو قسمیں ہوتی ہیں جن کے بارے میں مجھے میرے والد نے بتایا تھا جو میں آج تم کو بتا رہا ہوں ۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ میرے والد نے بتایا تھا کہ بیٹا تم زندگی میں ایک بہترین انسان نہیں ہو تو تو گراونڈ میں جتنی بھی پریکٹس کرلو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور زندگی میں جتنی بھی کامیابیاں حاصل کرتے جاوگے اس کا بھی کوئی فائدہ نہین کیونکہ آپ کو رب تعالی کی مدد نہیں ملے گی اس سے محروم رہو گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لئے زندگی میں سب سے پہلے اچھا انسان بننا ضروری ہے پھر زندگی میں درست سمت کا تعین ہوسکے گا اور میرا یہ مشورہ صرف شاداب کیلئے نہیں بلکہ جو دیکھ رہا سن رہا یہ ان سب کے لئے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے