بابراعظم کو قانون کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری

لاہور ایکسائز ڈیپارٹنمنٹ نے بغیر نمبر پلیٹ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جاری آپریشن میں پاکستانی کپتان بابراعظم کو ڈیفالٹر سمجھ کر روکا ، چیک کرنے پر گاڑی کے تمام ٹوکن کلئیر نکلے ۔ پنجاب کے محکمہ ایکسائز کی طرف سے پورے صوبے مین نادہندہ گان کے خلاف بھرپور کاروائی جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں لاہور کی ٹیم لبرٹی چوک میں گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھی کہ کپتان بابراعظم کی گاڑی کو ٹوکن ٹیکس کے حوالے سے روک کر چیک کیا گیا ۔ چیک کرنے پر پتا چلا کہ بابراعظم نے ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے تمام ٹوکن ادا کیے ہوئے ہیں ۔

مگر بابراعظم کی گاڑی پر نمبر پلیٹ ایکسائز سے جاری کردہ نمبر پلیٹ سے برخلاف تھی ۔ جس پر موقع پر موجود آفیسر نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے استعمال پر وارننگ دی اور محکمہ ایکسائز کی جانب سے جو نمبر پلیٹ دی گئی تھی اس کو استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
ساتھ میں ایکسائز کی ٹیم نے بھرپور تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا اور ساتھ میں سلفیاں بھی لیں ۔ اس حوالے سے بابراعظم کے بھائی فیصل اعظم کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی تمام گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس میں نے خود ادا کیا ہوا ہے ۔ بابراعظم کو محکمہ ایکسائز کے لوگوں نے روک کر چیک کیا تو ٹوکن تمام ادا تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے