ورلڈ کپ 2023 کیلئے ٹیم میں کس آل راونڈر کی ضرورت ہے؟ عبدالرزاق نے بتاڈالا

اس سال بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے ٹیم میں اسکواڈ کے انتخاب کیلئے آل راونڈ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔
ایک اسپورٹس نیوز چینل سے گفتگو میں عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اگر ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کے انتخاب کیلئے تجرے اور کارکردگی پر میں آل راونڈر کا انتخاب کروں تو فہیم اشرف کا نام میرے سامنے آتا ہے ۔ محمد وسیم ابھی نوجوان کھلاڑی ہے اور اسکی انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی بھی کوئی تسلی بخش نہیں ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد وسیم جونیر کو ابھی ڈومیسٹک میں مزید کھیلنے کی ضرورت ہے ۔ میرے خیال میں ان کو بہت جلدی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔ مگر ٹیم میں بھی ان کو بھرپور نمائندگی اور پرفارمنس دکھانے کا موقع نہیں ملتا اور چند ہی میچ ملتے ہیں جس کے بعد دوبارہ آرام دے دیا جاتا ہے ۔
دوسری طرف پاکستانی ٹیم کے موجودہ ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی ٹیم کی کامیابیوں کیلئے وقف کریں ناکہ انفرادی ریکارڈز پر فوکس رکھیں ۔

یہاں یہ بات واضح کرتے چلیں کہ قومی ٹیم کا ورلڈ کپ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے ۔

کپتان بابراعظم، مڈل آرڈر میں حارث سہیل،شان مسعود، افتخار احمد، آغا سلمان، محمد رضوان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمدوسیم جونئیر اور احسان اللہ خان۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے