پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کی تاریخ سامنے آگئی

حال ہی میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز مکمل کی ہے اور اس سیریز کو 1 -4 سے اپنے نام کیا ہے ، اس سیریز کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے 2 مہینے کا ریسٹ ہے اور ان دو ماہ میں کوئی بھی سیریز یا میچ نہیں کھیلا جائے گا ۔ مگر ان ایام میں قومی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے اپنی بھرپور تیاری کرے گی ۔ جو کہ اکتوبر سے انڈیا میں شروع ہونے جارہا ہے ۔

اور نومبر میں ورلڈ کپ کے تمام میچز کا اختتام ہوجائے گا ۔ ورلڈ کپ کے فوراً بعد دسمبر میں پاکستان اور آسٹریلیا کے بورڈ کے مابین 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے معاملات طے پاگئے ہیں ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 13 دسمبر کو ، دوسرا 26 دسمبر اور تیسرا آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا ، یہ ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا میں ہوگی ۔ اور آسٹریلیا کی پیچز پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس مایوس کن رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار بابراعظم کی قیادت میں ٹیم کیسا پرفارم کرپاتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے