ورلڈ کپ 2023 کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

اس سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا جارہا ہے ان کے نام سامنے آگئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشلی طور پر اسکواڈ کا اعلان تو نہیں کیا مگر اندرونی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں لگاتار 2 سینچریاں بنانے والے فخر زمان کے علاوہ امام الحق جبکہ تیسرے اوپنر کیلئے شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا ۔

ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر برجمان کھلاڑی بابراعظم ، مڈل آڈڑ کیلئے حارث سہیل ، افتخار احمد ، آغا سلمان اور محمد رضوان کے نام سہرفہرست ہیں ۔ اسی طرح اگر اسپن باولنگ کی بات کریں تو شاداب خآن کی جگہ پکی ہے تاہم ان کے ساتھ اُسامہ میر کو شامل کیا جائے گا ۔ سپن آل راونڈر کے طور پر طویل عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے عماد وسیم یا پھر کیویز کے خلاف سیریز میں انجری کا شکار ہونے والے محمد نواز بھی اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں ۔

اگر پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باولنگ کی بات کریں تو شاہین آفریدی تو کنفرم ہیں ان کے ساتھ نسیم شاہ ، حارث روف ، محمد وسیم جونیئر اور احسان اللہ خان کو شامل کیے جانے کی معلومات موصول ہوئی ہیں ۔ جبکہ پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ہارون رشید کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع اور یاسر حمید حصہ ہونگے ۔ آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق کرکٹ بورڈ کو پہلے 30 ممکنہ اسکواڈ کے ناموں کا اعلان کرنا ہوتا ہے ۔ تاہم اسی سال ہی ورلڈ کپ میں 15 سے 16 رکنی اسکواڈ کے اعلان کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے