
ویب ڈیسک نیوز کے مطابق پاکستان کے 23 سالہ مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی دادی اماں انتقال کرگئیں ، مرحومہ کو ان کے اہل خانہ کی جانب سے آج ہی کے دن آبائی قبرستان لنڈی کوتل تاتارا گراونڈ کیساتھ والے قبرستان میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے تدفین کردی گئی ہے ۔ یہاں یہ بات واضح کریں کہ شاہین افریدی کا اسی سال فروری میں کراچی میں سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی بیٹی انشاء آفریدی کیساتھ شادی ہوئی تھی ۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشیا کپ 2023 کا مقام متحدہ عرب امارات یا کسی اور ملک میں منتقل کرنے کے حوالے سے ایک بار پھر اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سے میزبانی کے حقوق چھین لیے گئے تو قومی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ 2023 میں شرکت مشکل ہو جائے گی۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہماری حکومت ہمیں آئندہ ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی کیونکہ ان کی حکومت نے بی سی سی آئی کو ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔