
پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے اپنے آخری دو میچز کراچی میں کھیلے ، چوتھے ون ڈے میچ کے بعد کچھ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کی دعوت پر ان کے گھر کھانے میں شرکت کی ۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی مگر ساتھ میں کرکٹ مداحوں نے اس دعوت میں بابراعظم کی عدم موجودگی پر سوالات اُٹھا دیے ۔
اس موقع پر بابراعظم پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے ضائع نہ کرنے والے صحافی شعیب جٹ کے ایک ٹویٹ نے جلتی پر تیل والا کام کیا ۔ جس میں انھوں نے دعوی کیا کہ شاہد آفریدی کی دعوت پر تقریباً سبھی کھلاڑیوں نے شرکت کی مگر بابراعظم شاید جان بوجھ کر اس میں شامل نہیں ہوئے ، اور وہ شاہد آفریدی کے گھر سے صرف 8 منٹ کی دوری پر ایک نجی ہوٹل میں امام الحق کیساتھ کھانا کھا رہے تھے ۔ آخر میں انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بابراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین کوئی تنازعہ چل رہا ہے۔
حال ہی میں پاک نیوزی لینڈ سیریز کے بعد شاہد آفریدی سے ایک ٹی شو میں اس دعوت اور بابراعظم کی عدم موجودگی کی وجہ پوچھی تو اس سوال پر آفریدی مسکرا دیے ، اور کہا کہ اس بات کو بلاوجہ تماشا بنایا جارہا ہے ۔ کیونکہ اُس دن شاہین آفریدی نے مجھے فون کرکے کہا کہ لالہ کچھ پاکستانی کھلاڑی آپ سے ملنا چاہتے ہیں تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے ان کو میرے گھر لے آو ۔ بس جو جو شاہین آفریدی کیساتھ تھا تو وہ آگیا ۔ مگر میں نے کوئی دعوت نہیں دی تھی جو بابراعظم بھی آتے ۔
شاہد آفریدی نے مزید کیا گفتگو کی آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں
سابق کپتان شاہد آفریدی نے تمام لوگوں کو جواب دے دیا جو بلاوجہ دعوت کو مسئلہ بنارہے تھے کہتے ہیں شاہین نے کہا تھا لالہ کچھ کھلاڑی گھر آنا چاہتے ہیں تو انکو کہا بلا لو… جس نے آنا تھا آگئے…@SAfridiOfficial #PakistanCricket #ShahidAfridi pic.twitter.com/Oe3bIJQnbe
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) May 8, 2023