شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس کا 32 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے بورے والا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فاسٹ باولر وقار یونس کا 32 سال پُرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ 23 سالہ نوجوان پیسر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میں صرف 46 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ جس کے بعد انھوں نے 36 ون ڈے کے بعد زیادہ وکٹیں لینے والے قومی گیند بازوں کی فہرست میں وقار یونس کیساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن سمیٹ لی ہے ۔

اگر شاہین آفریدی کے مشترکہ ریکارڈ کو دیکھا جائے تو انھون نے اب تک 23 ون ڈے میچز میں 24 کی اوسط سے 70 وکٹیں اپنے ریکارڈ میں شامل کیں ہیں ۔ قومی ٹیم کیلئے 36 ون ڈی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں سمیٹنے والے باولرز کی لسٹ میں حسن علی پہلے نمبر پر آتے ہیں ۔ جنھون نے 71 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ دوسرا نمبر ماسٹر آف اسپن ثقلین مشتاق کا ہے جو 68 وکٹیں لیکر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ رانا نوید الحسن 64 وکٹیں حآصل کرکے چوتھی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے