بابر اعظم نے 18 سینچریوں کیساتھ ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دنیائے کرکٹ میں کنگ کے نام سے مشہور بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں آج نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں ایک اور سنگ میل پار کرلیا ہے ، انھوں نے سب سے کم اننگز میں 18 سینچریاں بناکر ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔
قومی ٹیم کے کپتان اور نمبر ون بیٹر بابراعظم نے ستانوے اننگز میں اٹھارویں سینچری بنانے کے بعد سو سے کم اننگز میں 18 سینچری کرنے والے کرکٹ کی دنیا کے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں

اس سے پہلے یہ کارنامہ ہاشم آملہ نے 102، ڈیوڈ وارنر نے 115 جبکہ ویرات کوہلی نے 119 اننگز میں سرانجام دیا تھا ۔

یہاں یہ بات بتاتے جائیں کہ بابراعظم اپنی تیرہویں ، چودھویں ، سولہویں اور سترہویں سنچری بھی سب سے کم اننگز میں بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ کیویز کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں 100 سے کم اننگز کھیل کر پانچ ہزار بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا تھا ۔ وہ قومی ٹیم کے کنگ نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل پار کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بنے ہین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے