شاہد آفریدی کا ورلڈکپ میں 2 سینئر پلئیرز کو ساتھ لے جانے کا مشورہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی اسپورٹس چینل سے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ کپ میں ان دو سنیر بلے بازوں کو لازمی ساتھ جانا چاہیے ۔ سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ حارث سہیل تو انجری کے باعث نیوزی لینڈ سیریز سے تو باہر ہوچکے ہیں ۔ اور ایشیا کپ کا بھی کوئی دور دور تو امکان نظر نہیں آرہا ۔ اس لئے پی سی بی کو چاہیے کہ ورلڈ کپ میں مڈل آڈر کیلئے افتخار احمد اور سلمان علی آغا کو اسکواڈ کا لازمی حصہ بنائے

لالہ نے مزید کہا کہ حالیہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افتخار احمد نے نہ صرف جارحانہ بلکہ ذمہ درانہ اننگز کھیلی ہے ۔ اس کے علاوہ وہ بھی باولنگ سے بھی ٹیم کو بھرپور مدد فراہم کرسکتے ہیں ۔ گرین شرٹس کو ایک بار سلمان علی آغا کو بھی آزمانہ چایئے اس لڑکے میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ۔ اور وہ آپ کو ایک اضافی گیند باز کی سپورٹ بھی فراہم کرسکتا ہے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر مجھے پھر سے سلیکٹر کا موقع ملے تو میں عماد وسیم کو بھی لازمی اسکواڈ کا حصہ بناؤں ، وہ صرف ٹی ٹونٹی نہیں بلکہ ون ڈے میں بھی عمدہ پرفارمنس دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ وہ لڑکا سمجھدار اور ناڈر بھی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے