نیوزی لینڈ کے خلاف کل کے میچ میں انجری کا شکار ہونے والے راضوان کے حوالے سے کپتان بابراعظم کا نہایت اہم بیان سامنے آیا ہے ۔ میچ کے بعد بات چیت میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ رضوان انجری کے بعد پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہین ہوسکتا ہے انہیں ہم پیر کو ہونے والے میچ میں آرام کروائیں ،
جس کے بعد وہ ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں ۔ بابر کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ہوم گراونڈ میں سینچری بناکر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ قذافی اسٹیڈیم کی پچ میں گیند بازوں کو پہلے اوور میں کافی مدد مل رہی ہے ۔ مگر رضوان کیساتھ پارٹنز شپ بناکر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی ۔ بابر نے کہا کہ ہماری باولنگ کی طاقت نیوزی لینڈ کے مقابلے میں بہت بہتر اور تجربہ کار باولرز پر مشتمل ہے ، ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان فاسٹ باولرز کا زبردست کمبینشن بنا ہوا ہے ، اب ہماری کوشش ہوگی کہ بینچ پر بیٹھے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں موقع مل سکے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 87 رنز سے اور دوسرے میچ میں 38 رنز سے شکست دی تھی۔ اسی میچ میں کپتان بابر اعظم نے 58 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اور مختصر فارمیٹ میں 3 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
ومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس سوال ’’کیا یہ سنچری اسٹرائیک ریٹ بریگیڈ کے لیے تھی ‘‘ کے جواب میں کہا ہے کہ ہاں کہہ بھی سکتے ہیں ۔ گزشتہ روز میچ کے بعد براڈ کاسٹر زینب عباس نے کپتان سے پوچھا کہ کیا یہ سنچری اسٹرائیک ریٹ بریگیڈ کیلئے تھی جو ٹی ٹونٹی میچز میں آپ کے سٹرائیک ریٹ پر غیر ضروری سوال اٹھا رہے تھی جس پر بابر نے ہنستے ہوئے جواب دیا ’ہاں، کہہ بھی سکتے ہیں۔