کیوز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں ناقابل شکست سینچری بنانے والے کپتان بابراعظم نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ میچ کا آخری اوور میرے لئے بہت ہی خاص تھا ۔ میرے ذہین میں 100 رنز بنانے کے حوالے سے سچ میں کوئی بات نہیں تھی ۔ بس یہ تھا کہ ٹیم کا اسکور 180 سے اُوپر لیکر جانا ہے ۔
میٹ ہنری جب آخری اوور کروانے کیلئے آئے تو میرے پارٹنز افتخار احمد نے کہا کہ آپ سینچری بناسکتے ہیں ۔ آخری اوور میں 15 سے 16 رنز کی کمی تھی ۔پہلے چھکا اور پھر چوکا لگا ، افتخار نے کہا کہ اب جدھر باولر گیند ڈالے آپ نے اُسی طرف شاٹ کھیل دینی ہے ۔ آپ کی سینچری ہوجائے گی ، اور پھر ایسا ہی ہوا ۔ اسی میچ کے بعد عماد وسیم نے بابراعظم کا انٹرویو بھی کیا جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے مختلف سوشل میڈیا اکاونٹس پر شئیر بھی کی ہے ، عماد سے گفتگو مین بابر نے کہا کہ میرا مائنڈ ہمیشہ پازیٹو ہی رہتا ہے ۔ میری ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ اپنی گیم کو بہتر سے بہتر بناتا جاؤں ۔ میچ میں جو صورتحال ہوتی ہے اسی کے مطابق اپنا کھیلتا ہوں ۔ کپتان کا مزید کہنا تھا میچ کے پہلے دس اوورز میں ہماری ٹیم کا پلڑا بھاری تھا ۔
یکے بعد دیگرے وکٹیں گری تو مجھے خود کو تھوڑا روکنا پڑا ، پھر مجھے ایک ایسا اوور مل گیا جس سے دوبارہ سے ردھم پکڑ لیا ۔ جب میں محمد رضوان کے ساتھ بلے بازی کررہا ہوتا ہوں تو خود میں اعتماد محسوس کرتا ہوں ۔