"عماد کو اوور دو‘‘ قذافی اسٹیڈیم مین نعروں کی گونج

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شائقین کرکٹ کی جانب سے آل راونڈر عماد وسیم کے حق میں پورے اسٹیڈیم میں ہر طرف سے نعرے گونج اُٹھے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں مداحوں کی جانب سے باونڈری پر کھڑے عماد وسیم کو "اوور” دینے کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہین ۔ جب عماد وسیم نے یہ نعرے سنے تو مسکراتے ہوئے مداحؤں کو دیکھا اور ہاتھ لہراتے ہوئے اپنے ہاتھ جوڑ لیے ، جیسے کہنا چاہ رہے ہوں کہ آپ سب کی محبتوں کا شکریہ ، مگر ایسا کچھ مت بولیں مجھے معاف کردیں ۔ کل کے میچ میں ایک عرصے کے بعد عماد وسیم کو قومی ٹیم میں پرفارم کرنے کا موقع ملا جس میں انھوں نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کیا ۔ ان سے بابراعظم نے صرف ایک ہی اوور کروایا ، جس میں عماد نے 2 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرلیں ۔ جبکہ اپنی بلے بازی سے 13 گیندوں پر 16 رنز کے مختصر اننگز بھی کھیلی ۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آوٹ کلاس کارکردگی کی بدولت 88 رنز سے فتح سمیٹی ۔

آج پاکستانی ٹیم کا کیویز کے خلاف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہوگا ، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہی شروع ہوگا ۔ امید کی جارہی ہے کہ آج کے میچ میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے