نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹونٹی اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے لاہور پہنچ چکی ہے ۔ کیوی کے اسپنر ایش سودھی کی اسی لاہور کے ساتھ خاص لگاؤ بھی ہے تبھی وہ لاہور آمد پر بے حد خوش بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردی ویڈیو میں
ایشن سودھی کتہے ہیں کہ لاہور میرے دادا اور دادی کا شہر ہے یہاں آکر مجھے بہت خوشی مل رہی ہے ۔ وہ دونوں تقسیم سے پہلے لاہور میں ہی رہائش پذیر تھے ۔ کیوی اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر میں پہلی بار زندگی کا کوئی میچ کھیلنے والا ہوں تبھی اندر سے بہت بے تابی بھی ہے ، ان کے والد اکثر کزنز کو ملنے لاہور آتے رہتے ہیں، مگر میچ کی مصروفیت کیوجہ سے میرے پاس ابھی رشتہ داروں سے ملنے کیلئے وقت نہین ہے ، ادھر کے لوگوں کیساتھ پنجابی میں گفتگو کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ تیس سالہ ایش دیش کے مطابق ان کی پیدائش بھارت کے شہر لدھیانہ سے ہے جو کہ لاہور سے صرف 200 کلومیٹر کی دوری پر ہے ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کنسلٹنٹ مکی آرتھر 18 اپریل کو لاہور پہنچ رہے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ سے سیریز کے ایک یا دو میچز میں ذمہ داری بھی سنبھالیں گے مگر دورے کا اصل مقصد کوچنگ ٹیم کو سیٹ کرنا اور بابر اعظم و دیگر سے مشاورت ہے۔
تفصيلات کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچز میں سے دو تو لاہور پہنچ چکے اور مکی آرتھر 18 اپریل کو آ رہے ہیں۔