نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی پلیئنگ الیون؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کی رات لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مین ان گرین اپنے کرکٹ مداحوں کیلئے بہترین کھیل پیش کرکے پچھلی افغانستان کے خلاف سیریز کی شکست کا ازالہ اُتارنے کی بھی کوشش کریں گے۔

افغانستان سیریز کے برعکس پاکستان نے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں ایک بار پھر مکمل طاقت وراسکواڈ نامزد کیا ہے۔ شاہین آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان اور محمد رضوان جیسے کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی پانچ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔ پاکستان نے پچھلی سیریز میں شاداب خان کی کپتانی میں نئی تشکیل ہونے والی ٹیم کا انتخاب کیا تھا۔ ٹیم نے ناتجربہ کاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ سیریز 2-1 سے ہار گئی، لیکن ٹیم نے کچھ مثبت باتیں بھی ہوئیں۔ آنے والی سیریز میں، پاکستان پچھلی سیریز کے مثبت پہلوؤں کو جاری رکھنے اور انہیں تجربہ کار ٹیم کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرے گا جو پچھلے کچھ سالوں میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کے اوپننگ سٹینڈ کے حوالے سے کافی بحثیں ہو چکی ہیں۔ جہاں محمد رضوان اور بابر اعظم ٹاپ آرڈر پر کافی کامیاب رہے ہیں، وہیں ان کے اسٹرائیک ریٹ بہت سے لوگوں کی نظر میں پریشانی کا باعث بھی ہے

صائم ایوب اور محمد حارث نے گزشتہ چند مہینوں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مین اپنی چند عمدہ پرفارمنسز کے باعث سب کی توجہ اپنی جانب کروا لی ہے۔ جب کہ دونوں سیٹ اوپپنگ جوڑی رہے ہیں مگر افغانستان کے خلاف ویسی کارکردگی نہیں دکھا سکے جیسے توقعات تھیں تبھی ان کی پوزیشین کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔

آئیے اس پلیئنگ الیون پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے چننا چاہیے:

بابراعظم (کپتان) ، محمد رضوان ، صائم ایوب ، محمد حارث، شاداب خان (نائب کپتان) ، عماد وسیم ، محمد نواز، شاہین آفریدی ، حارث روف، احسان اللہ ، زمان خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے