افغانستان سیریز اور نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ کا معاملہ، اظہر محمود نے حقیقت بتادی

پاکستان کے سابقہ پیسر اظہر محمود نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی افغانستان سیریز اور نیوزلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے مجھے پہلے ہیڈ کوچ بنانا چاہتے تھے ، جس پر میں نے کافی گفتگو شنید کے بعد حامی بھرلی ، اور ہمارے بیچ کافی معاملات بھی طے پاگئے تھے ۔

مگر پھر اچانک ایسا کیا ہوا کہ ان لوگوں نے کسی دوسرے کوچ کیساتھ رابطہ کرلیا ۔ ایک اسپورٹس ویب سے بات کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ افغانستان اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف مجھے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری دینے والے تھے ، میرے بورڈ کے ساتھ بہت حد تک معاملات بھی طے پاچکے تھے ، میں نے اپنی مصروفیات کو ترک کرکے افغانستان سیریز کیلئے حامی بھری ، مگر پھر اچانک سے دوسرے کوچ کو نام سامنے آگیا ۔ اظہر محمود کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مجھے لگا کہ یہ افواہ تھی کہ شاید مجھے کوچ کرنے سے منع کیا گیا ہے لیکن ایسا نہیں تھا، میں اب بھی کاؤنٹی کرکٹ میں سرے کی کوچنگ کر رہا ہوں، کوچ کا ہر وقت ٹیم کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کا ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہے، مکی آرتھر جانتے ہیں کہ پاکستان میں حکومت اور بورڈ کسی بھی وقت بدل سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے، میں نہیں کرتا۔ جانیں کہ یہ عمل کیسے کام کرے گا، اگر بورڈ اس طرح خوش ہے تو ٹھیک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے