پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو لاہور (قذافی اسٹیڈیم ) میں شروع ہونے جارہا ہے ۔ اور کچھ ہی دنوں میں کیویز کی ٹیم پاکستان بھی پہنچ جائے گی ۔ سب سے حیران کن بات جو سامنے آئی ہے کہ نیوزی لینڈ نے اس سیریز میں باولنگ کے شعبے کو مزید بہتر بنانے
کیلئے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کو بطور کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ بورڈ نے ثقلین مشتاق سے گفتگو میں کہا کہ چاہتے ہیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرے تبھی آپکی خدمات چاہیے ۔ آپ نے اپنی کوچنگ کے دوران پاکستانی ٹیم کو بہترین نتائج مہیا کیے ہیں ۔ اور پاکستانی ٹیم کی کمزوریوں کو آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہوگا تبھی آپ کی بہت ضرورت پڑنے والی ہیں ۔جس کے جواب میں سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے کیویز بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس آفر کو قبول کرلیا ، اب ثقلین مشتاق نیوزی لینڈ ٹیم کو بطور کنسلٹنٹ 12 اپریل کو جوائن کرلیں گے ۔ اندرونی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ نے ثقلین مشتاق کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پی ایس ایل میں مجورٹی میں پاکستانی کھلاڑیوں کو اسپن باولنگ نے پریشان کیے رکھا اور اس وقت پاکستانی کنڈیشنز کو اسپن کے اعتیبار سے ثقلین مشتاق سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ہوگا ۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کا آخری ٹی ٹونٹی میچ 24 اپریل کو شروع ہوگا جس کے بعد ون ڈے سیریز شروع ہوجائے گی ۔