پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولرمحمد حسنین نے ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور میزبان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات اور لڑکی کے نام سے بنائی گئی فیس بک فیک آئی ڈی کی کہانی بھی سنائی ۔
شو کے دوران میزبان نے حسنین کو انکی شاہ رخ خان کیساتھ تصویر دکھائی اور پوچھا کہ یہ ملاقات کب ہوئی تھی ؟ تو حسنین کا بتانا تھا کہ تصویر آج سے 3 قبل برس کی ہے جب سی پی ایل (کیریبیئن لیگ) کھیلنے کیلئے بیرون ملک تھا ۔ اور جس ٹیم کی میں نمائندگی کررہا تھا اس کے مالک شاہ رخ خان ہی تھے ۔ حسنین نے مزید بتایا کہ شاہ رخ صرف تین میچز کیلئے آئے ہوئے تھے ، جب میچ ختم ہوا اور ہم سب لوگ ڈریسنگ روم میں چلے گئے تو جب میں کپڑے بدلنے والا تھا کہ شاہ رخ اچانک سے ادھر آگئے ، وہ میری زندگی کا بہت خوشگوار لمحہ تھا میں نے ان کو پہلی مرتبہ دیکھا تھا ۔ کرکٹر نے کہا کہ وہ اتنے ہنس مکھ اور ملن سار ہیں کہ مجھے ملاقات میں بے حد مزہ آیا ، کیونکہ جس اداکار کو فلم پر پردے پر دیکھ کر جوان ہوئے تھے وہی آنکھوں کے سامنے آجائے تو مسرت کا احساس ہوتا ہے ۔
حسنین نے فیس بک پر لڑکی کی آئی ڈی کیوں بنائی؟
اسی شو کے دوران حسنین نے ایک حیران کن انکشاف کیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کے نام سے فیک اکاونٹ بنایا ہوا تھا ۔ مجھے ابھی اس کا نام تو نہیں معلوم مگر وہ آئی ڈی میں نے اپنے جگری دوست کو تنگ کرنے اور پرینک کرنے کیلئے بنائی تھی ۔