اگر ایشیا کپ کی میزبانی چھینی گئی تو پھر ہم بھی ۔۔ پاکستان کی تنبیہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ اگر ایشیا کپ کی میزبانی سے ہمیں محروم کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو اس سال ہونے والے ٹورنمنٹ میں ہماری ٹیم بالکل بھی شرکت نہیں کرے گی ۔ ایک نجی اخبار کی خبر کے مطابق پاکستان رواں برس ایشیا کپ میں حصہ

نہیں لے پائے گا اگر بھارت کے خدشات دور کرنے کیلئے اس کو ٹورنمنٹ کی میزبانی سے محروم کرنے کی ذرا سی بھی کوشش کی گئی ۔ پچھلے ہفتے ہی ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی آمد کے حوالے سے کونسل اور پی سی بی کے درمیان ابھی بھی ڈیڈ لاک قائم ہے ۔ ایشین کرکت کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی جانب سے یکہ طرفہ یہ اعلان سامنے آیا کہ حکومت کی منظوری کے بغیر انڈین ٹیم پاکستان کا دورہ ہرگز نہیں کرے گی ۔ فی الحال ای سی سی کی جانب سے بھارتی ٹیم کے خدشات دور کرنے کیلئے ایک ہائبرڈ طرز کے ماڈل کی تجویز دی گئی تھی ۔ جس کے تحت چلتے ہوئے بھارتی ٹیم اپنے میچز پاکستان سے باہر کسی دوسرے ملک میں کھیلے گا ۔ اور یہ بات بھی اہم ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ کی میزبانی کی حیثیت سے زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کا موقع فراہم ہوگا ۔

جس طرح بھارتی ٹیم کے علاوہ باقی کے تمامز میچز پاکستان کے اندر ہی کھیلیں جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ میچز ملک کے اندر ہی منعقد ہونگے ۔ فی الحال پی سی بی نے اس ہائبرڈ ماڈل سے بھی اتفاق نہیں کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے