محمد یوسف کی جگہ کسی تگڑے کھلاڑی نے کوچ کی ذمہ داری سنبھال لی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجود بیٹنگ کوچ محمد یوسف اپنے کچھ گھریلو ذاتی وجوہات کی بنا پر قومی ٹیم کیساتھ افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے یو اے ای نہیں جارہے ۔ ان کے بارے میں اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کی طبعیات ناساز ہے اور ان کا کوئی آپریشن ہے جس کی وجہ سے یوسف کی

جانب سے اس سیریز کیلئے معذرت کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے انھوں نے ٹیم انتظامیہ کو شارجہ سیریز کیلئے اپنی عدم دستیابی سے آگاہ بھی کردیا ہے ۔ دریں اثناء فاسٹ بولر نسیم شاہ ذاتی وابستگیوں کے باعث گزشتہ روز دبئی پہنچ گئے ہیں۔ محمد یوسف کی غیر موجودگی میں ہیڈ کوچ عبدالرحمان افغانستان کی ٹیم کے خلاف 24، 25 اور 27 مارچ کو شیڈول تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ دوسری جانب پی ایس ایل کا سیزن 8لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو فائنل میں شکست دیتے ہوئے اپنے نام کیا ،تاہم گیلپ نے جب پاکستانیوں سے رائے جاننے کیلئے سروے شروع کیا تو شہریوں کے جوابات نے سب کو حیران کر دیا ،گیلپ کی جانب سے سروے میں حصہ لینے والے پاکستانیوں سے سوال پوچھا کہ ” کیا آپ نے کبھی پی ایس ایل کا میچ دیکھا ہے

چاہے وہ تھوڑا سا ہی کیوں نہ ہو؟“ سروے میں شامل بالغ مرد اور عورتوں کی 51 فیصد تعداد نے کہا کہ انہوں نے کبھی پی ایس ایل کا میچ نہیں دیکھا جبکہ 49 فیصد آباد ی نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے پی ایس ایل میں دلچسپی ظاہر کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے