سوریا کمار نے ون ڈے کرکٹ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انڈین ٹیم کے جارحانہ اور 360 ڈگری شاٹس کھیلنے کیلئے مقبول بیٹر سوریا کمار نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نہایت ہی منفی ریکارڈ اپنے نام کرکے مداحوں کو مایوس کردیا ہے ۔ بھارت اسپورٹس ویب کے مطابق سوریا کمار آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین ون ڈے میچز میں پہلی ہی بال پر یعنی گولڈن

۔ ڈک پر آؤٹ ہونے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن چکے ہیں سوریا یادیو کو پہلے دو ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کے پیسر مچل اسٹارک نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جب کہ تیسرے ون ڈے میں اسپنر آشٹن آگر نے ان کو کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی ۔ یہاں یہ بات بتاتے چلیں کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام بھی کرلی ہے ۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، انیل کنبلے، ظہیر خان، ایشانت شرما اور جسپریت بمراہ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو گولڈن ڈک یعنی کہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوچکے ہیں۔ سوریا کمار یادیو گولڈن ڈک (پہلی گیند پر آؤٹ ) ہونے والے دنیا کے چودھویں بیٹر بن کر یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے منیجر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک میچ کی پابندی لگا دی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منیجر ملتان سلطانز حیدر اظہر نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول تھری کی خلاف ورزی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے