بابر بادشاہ اور میں وزیر ہوں ، شاداب نے خوبصورت بات کہہ دی

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کے پاس ہم لوگوں کی نسبت ایک وسیع تجربہ ہے اور آج کے میچ میں انھوں نے باولرز کا بہترین استعمال کیا ہے ۔ اور مجھے یہ کہنے میں کوئی مضحکہ نہیں کہ بابراعظم بادشاہ ہیں

اور میں ان کا وزیر تھا اور ابھی بھی ہوں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں سے اس ایونٹ میں مس فیلڈنگ ہوئی، کیچز بھی ڈراپ ہوئے ، خاص کر میری فیلڈنگ بھی بہت ناقص رہی ہے ۔اور جب لیڈر ایسا کرے تو اس سے فرق پڑتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں شاداب کا کہنا تھا کہ بابراعظم ابھی بھی ہمارا کپتان ہے ۔ مگر میجنمنٹ نے ان کو اس بار آرام دیا ہے ۔ وہ بادشاہ ہیں اور میں انہی کا وزیر پہلے بھی تھا اور ابھی بھی ہوں ۔ اور جب بادشاہ آرام کررہا ہوتا ہے تو وزیر ان کی جگہ محاذ کو سنبھال کر رکھتا ہے ۔ شاداب نے پاک افغان سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ٹیم ٹی ٹونٹی میں بہت اچھا کھیلتی ہے ۔ اور مجھے یقین ہے کہ افغانستان کے خلاف اس بار اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی ۔ افغانی کھلاڑی ہر جگہ لیگز میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔

شاداب نے کہا کہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے ۔ لیکن اس بار نوجوانوں کو موقع دیا گیا ہے جو کہ ایک اچھی اسٹریٹجی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے