پاکستان ٹیم کے سابق آل راونڈر شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین آفریدی کو کپتان بنوانے کی خؤاہش کے حوالے سے افواہوں کی مکمل تردید کردی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان سویرا پاشا نے ان سے پوچھا کہ یہ سننے میں آرہا ہے کہ آپ شاہین اٖفریدی کی کپتانی کے حوالے سے
لابنگ کررہے ہیں کہ اس کو کپتانی کا موقع ملنا چاہیے ۔ یہ سوال سن کر پہلے تو لالا زور سے مسکرائے اور پھر جواب میں کہا کہ میرے تو کرکٹ بورڈ سے کوئی دور دور سے بھی لینا دینا نہیں ۔ اور آپ کو تو یہ بھی معلوم ہی ہوگا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی کپتانی کرنے سے بھی میں نے شاہین کو منع کیا تھا اور یہ تو قومی ٹیم کی کپتانی کی بات ہے ۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میرے حساب سے جو بھی کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے وہ بالکل ہی درست فیصلہ ہے ۔ شاداب سینئر کھلاڑی ہیں اور کافی عرصے سے نائب کپتانی کی ذمہ داری بھی ادا کررہے ہیں تو میں بورڈ کے اس فیصلے سے بہت ہی خوش ہوں ۔ ۔ یہاں یہ بتاتیں چلیں کہ افغانستان سے ٹی ٹونٹی سیریز جو اسی ماہ یو اے ای میں شروع ہورہی ہے اس میں بابراعظم کی جگہ شاداب کو کپتانی کے فرائض سونپے گئے ہیں ۔
اور ٹیم کے سنئیر کھلاریوں ، شاہین آفریدی ، محمد رضوان ،بابراعظم کو آرام دیا گیا ہے تاکہ جونئیر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو آزمایا جاسکے ۔