نجم سیٹھی نے کپتانی نئے کھلاڑی کو سونپ دی

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جیئرمین نجم سیٹھی نے شاہین آفریدی کو فون کرکے کپتانی کی پیش کس کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی ماہ (مارچ) کے آخر میں پاکستان کی افغانستان کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز یو اے ای میں ہونے جارہی ہے ۔

اور جب نجم سیٹھی نے شاہین آفریدی سے ان کی رائے پوچھی تو وہ کپتانی کرنے کے لئے آمادہ نظر آئے ۔ میڈیا رپورٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ شاہین آفریدی نے مثبت انداز سے حامی بھرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ مگر فی الحال پی سی بی کی جانب سے بابراعظم کو آرام کروانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو آزمانے کا موقع فراہم کیا جائے گا ، جن میں صائم ایوب ، اعظم خان ، احسان اللہ عماد وسیم کے نام سامنے آرہے ہیں ، اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کپتانی شاہین افریدی سے کروائی جائے گی ۔ اور یہ کپتانی صرف افغانستان سیریز تک کیلئے ہی ہے ۔ یہ بات بھی بتائی گئی ہے کہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون رشیدکل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا لاہور میں اعلان کریں گے۔

اگر پی ایس ایل کی بات کریں تو آج بروز پیر آرام کا دن ہے اور کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا ۔ جبکہ بدھ کو سب سے بڑا میچ لاہور قلندر اور ملتان سلطان کے درمیان کوالیفائر کھیلا جائے گا ۔ اور دوسرا میچ جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے