ذرائع کے مطابق پی ایس ایل تیز ترین سینچری کا ریکارڈ بنانے والے عثمان خان نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ آج میں نے ایسی جارحانہ بیٹنگ کا بالکل بھی نہیں سوچا تھا ، اس سے قبل بھی ایک میچ کھیلنے کا موقع ملا تھا مگر مجھ سے پرفارمنس نہیں ہوسکی تھی ۔
تبھی میں نے سوچ لیا تھا کہ اگر دوبارہ موقع ملتا ہے تو کچھ نہ کچھ ضرور کرکے دکھاؤں گا ۔ عثمان خان کا مزید کہنا تھا کہ جب بیٹنگ کرنے آیا تو آغاز میں باولنگ کو سمجھنے میں دشواری ہورہی تھی ۔ مگر رضوان بھائی نے اس لمحے میرا بہت ساتھ دیا ، وہ میرے پاس آئے اور کہا کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے اپنی نیچرل گیم کھیلو ، اگر تھوڑا ٹائم لینا ہے تو لے لو اور اگر باونڈریز کا موقع ملتا ہے تو خود کو روکو مت ، عثمان خان کا کہنا تھا کہ کپتان کی جانب سے اس حوصلے کے بعد ایک چار رنز لی باونڈری لگائی تو میرا اعتماد بحال ہوگیا ۔ اور آخر میں میرے بلے پر پوری پوری گیند آرہی تھی جس کی وجہ سے میں نے بڑی بڑی شاٹس آسانی سے کھیلی
اگر آج کے پی ایس ایل کے میچز کی بات کریں تو پہلا میچ دن دو بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جارہا ہے اور دوسرا میچ شام 7 بجے لاہور قلندر اور روایتی حریف کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا ۔