ذرائع کے مطابق لاہور قلندر ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور اب کل کے میچ کے بعد ملتان سلطانز نے بھی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ اب صرف باقی بچ جانے والی ٹیموں میں سے کوئی ایک ہی اپنی جگہ بناسکتی ہے اور اس وقت اس دوڑ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے دکھائی دے رہے ہیں ۔
کراچی کنگز مکمل طور پر پی ایس ایل 8 سے باہر نکل چکی ہے ۔ اگر پشاور زلمی کی بات کریں تو وہ 9 میچز کھیلنے کے بعد 8 پوائنٹس کیساتھ نمبر 4 پر موجود ہے اور کوئٹہ کی ٹیم 9 میچز میں سے 3 چیک کر صرف 6 پوائنٹس ہی اپنے نام کرسکی ہے ۔ اب ان ٹیموں کے دو میچز نہایت اہم ہیں ۔ آج بروز ہفتہ کوئٹہ کی ٹیم کا ملتان سلطان سے مقابلہ ہوگا ۔ پلے آف میں جانے کیلئے کوئٹہ کو یہ میچ نہ صرف 80 رنز سے زیادہ کے مارج سے اپنے نام کرنا ہوگا بلکہ یہ بھی کوشش کرنی چاہیے کہ اتوار کو جو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ہے اس میں پشاور زلمی بُری طرح سے ہار سکے ۔ تبھی اسی صورت میں بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر کوئٹہ پلے آف مرحلے میں جاسکتی ہے ۔ اگر کوئٹہ آج کا میچ بھی ہار جاتا ہے تو پشاور از خؤد ہی پلے آف میں چلا جائے گا ۔
اگر کوئٹہ آج کا میچ جتتا ہے تو اس صورت میں پشاور زلمی کو بھی پلے آف میں پہنچنے کیلئے اپنا اگلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے جیتنا ضروری ہوگا ۔