ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف خطرناک بولر کو شامل کرلیا

ذرائع کے مطابق ملتان سلطان کی پی ایس ایل 8 میں مسلسل 3 بار شکست کے بعد ٹیم تذبذب کا شکار ہوچکی ہے ۔اور ان کے سامنے یہ پریشانی لاحق ہوگئی ہے کہ اگر اگلے میچ جو آج پشاور کے خلاف ہونے جارہا ہے تو کہیں ٹورنامنٹ سے ہی باہر نہ ہوجائیں ، جب پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہوا تب

تو ملتان سلطان کی ٹیم سب سے تگڑی نظر آرہی تھی ، مگر پھر یکدم سے تین لگاتار شکست کھانے کی وجہ سے ان کا ٹاپ 3 میں آنا مشکل لگ رہا ہےا پچھلے سال کا پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ملتان ٹیم کا آغاز سے بہتر تھا مگر یکدم ٹیم نے اپنا اعتماد کھو دیا اور ابھی تک پلے آف میں کوالیفائی کرنے کیلئے تگ و دو کررہی ہے ۔ملتان سلطان کو اس وقت اپنی باولنگ کے شعبے میں کمزوری نظر آرہی ہے ۔ احسان اللہ کے علاوہ دیگر کوئی بھی باولر متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام نظر آرہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ملتان سلطان کی ٹیم نے کافی سوچ بیچار اور باہمی مشاورت کے بعد ویسٹ انڈیز کے خطرناک فاسٹ باولر شیلڈن کوٹرل کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے یہ وہی باولر ہیں جو اپنی ہر وکٹ کے بعد آپ کو سلوٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔

شیلڈن ملتان سلطان کیلئے باقی کے تمام میچز میں دستیاب ہونگے ، امید کی جارہی ہے کہ اس شمولیت کے بعد سلطان باولنگ کے شعبے میں بھی اپنے جوہر دکھائے گا۔ اور ملتان کیلئے پلے آٖف جانے کی راہ بھی ہموار ہوجائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے