پاک افغان ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان اور اور افغانستان کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان اب کردیا گیا یے ۔ یہ سیریز شارجہ میں کھیل جائے گی اور اسکا پہلا میچ 25 مارچ ، دوسرا 27 مارچ اور تیسرا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ اس سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں کون کونسے کھلاڑی شامل ہونگے

ان کے ناموں کا اعلان تقریباً ایک ہفتے بعد کردیا جائے گا ۔ پاکستانی اسکواڈ میں اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم اور اسامہ میر کے انتخاب کا روشن امکان ہے، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائے گا۔ بابراعظم کی کپتانی میں ٹیم بائیس مارچ کی شب شارجہ روانہ ہوگی۔ دوسری جانب افغانستان کے خلاف رواں ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی گئی۔ اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس جلد متوقع ہے، ابتدائی طور پر 20 یا 22 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کا آپشن بھی رکھا جارہا ہے جس سے 16 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی جبکہ ٹیم کا اعلان ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل متوقع ہے۔ دوسری جانب کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ کوئی خاص پرفارمنس دینے میں ناکام رہے تھے لیکن انہوں نے صائم ایوب کو مستقبل کا سپر اسٹار کہا تھا۔

پشاور زلمی کے اسٹار بلےباز کی گزشتہ روز کھیلی جانے والی اننگز پر شاداب خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صائم کی کلاس الگ ہے، وہ مستقبل کے سپر اسٹار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے