ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اہم آل راونڈر نے مایوس ہوکر کرکٹ کے تمام شعبوں سے استعفی دے دیا ہے ۔ یہاں بات ہورہی ہے سہیل تنویر کی جنھوں نے نہ صرف ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں اپنی کارکردگی دکھائی بلکہ 400 کے قریب ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں اُن کا شمار ان پاکستانی
باولرز میں ہوتا ہے جو آئی پی ایل بھی کھیل چکے ہیں انھوں نے نہ صرف آئی پی ایل بلکہ پی ایس ایل میں بھی شاندار پرفارمنس دکھائی ہے ۔ مگر پچھلے کچھ سالوں سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ تو کھیل رہے تھے مگر ان کو نہ ہی قومی ٹیم میں چانس دیا جارہا تھا اور نہ ہی پی ایس ایل میں بھی کسی فرنچائز میں پک کیا جارہا تھا ، اس بار پی ایس ایل 8 میں بھی کسی ٹیم کی جانب سے ان کو شمولیت کی دعوت نہیں دی گئی ۔ جس کے بعد انھوں نے اچانک سے کرکٹ کے تمام شعبوں سے استعفی دے دیا ہے ۔ ان کی پاکستان کیلئے کی گئی بہت سے عمدہ باولنگ پرفارمنس کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا ۔
دوسری جانب پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جارہا ہے اور دوسرا میچ ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے دومیان شام 7 بجے شروع ہوجائے گا ۔ یہاں بتاتے چلیں کہ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلی دو ٹیمیں ہے جو پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈیٹر اور کراچی کنگز پہلی دو ٹیمیں جو پلے آف مرحلے تک نہیں جاسکیں اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں ۔