محمد رضوان نے لاہور قلندر سے شکست کی وجہ بتادی

ملتان سلطانز کے موجودہ کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاور پلے کے بعد بیٹنگ میں ہمارے کھلاڑی ویسی پرفارمنس نہیں دیکھا پارہے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ بیٹنگ کے شعبے میں مڈل آڈر میں خلا پیدا ہوچکا ہے جسے پر کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پاور پلے کے بعد وکٹیں گرتی ہیں، جب آپ ہارتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے، ایک خلا ہوتا ہے، آپ کو اس پر کام کرنا ہوگا، ہماری ٹیم کے پاس دنیا کی بہترین پاور ہٹنگ ہے۔ لیکن 7 ویں سے 11ویں اوور کے لیے کچھ پلاننگ کرنی ہوگی۔ بولنگ کے حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں 7 باولرز سے باولنگ کروا رہا ہو مگر پھر بھی ایک پروفیشنل باولر کی کمی محسوس ہورہی ہے جس کی وجہ سے مخالف ٹیم کے رنز بن رہے ہیں، جب آپ اپنی ناقص باولنگ کیوجہ سے 20 اوورز کے میچ میں 23 اوورز کرائیں گے تو نتیجہ ایسی شکست کی صورت میں ہی سامنے آئے گا۔ جب رضوان سے اُسامہ میر کو اُوپر بھیجنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے راشد خان کو ٹارگٹ کرنے کیلئے اُسامہ میر کو اُوپر بھیجا تھا ، اور ہم اُمید کررہے تھے کہ راشد کے اوورز میں اسامہ ہمارے لئے کچھ اچھا کرسکے گا ، مگر افسوس کہ ہمارا پلان کامیاب نہیں ہوسکا ۔

دوسری جانب آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے مابین میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے