اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست پر عماد وسیم غمزدہ

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے انیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، میچ کے اختتام پر کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کا کہنا تھا کہ آج میں سچ میں غمزدہ ہوں ، میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 8 ہماری ٹیم کیلئے ایک بڑا اپ سیٹ ہے ،

اور شائد اس بار بھی ہم پلے آف مرحلے تک نہ پہنچ سکیں ۔ یہ کرکٹ ہے کسی ایک ٹیم کو ہارنا اور کسی کو جیتنا ہوتا ہے ، پھر سے اپنے کھلاڑیوں کیساتھ ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر اگلے میچز کیلئے گیم پلان ترتیب دیں گے ۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم پر پورا بھروسہ ہے اس میں میچ ونر موجود ہیں مگر اس بار قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا ۔ ہمارے زیادہ تر میچز بہت ہی کم مارجن سے ہمارے خلاف گئے ہی ۔ مجھے افسوس ہے کہ اس بار بھی ہم کراچی کی عوام کو خوشی نہیں دے سکے ۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے ہی آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا اگر اچھی آفر ہوئی تو اداکاری بھی کرسکتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اداکاری مجھے کرنی نہیں آتی مگر کہتے ہیں کہ کرکٹر بڑے اداکار ہوتے ہیں، بہت اچھی پیشکش آئی اور وقت ہوا تو شاید کرلوں۔

ایک انٹر ویو میں شعیب ملک نے کہا کہ تھائی لینڈ میں شو کیا تو کرکٹرز نے بہت سپورٹ کیا، کرکٹ پر تبصرے بھی چلتے رہتے ہیں تاہم پہلی ترجیح کرکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے